سانحہ بلدیہ ٹاؤنفیکٹری مالکان نے دروازوں پر تالے لگا رکھے تھے تفتیشی افسر
عدالت نے پولیس کو تفتیش مکمل کرکے 7 روز میں چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سانحہ بلدیہ کیس کےتفتیشی افسرنےعدالت کوبتایا کہ فیکٹری مالکان نےدروازوں پرتالےلگا رکھےتھے جس کے باعث آگ لگنےکےبعد 200 سےزائد افراد دم گھٹنےاورجل جانےسےجاں بحق ہوگئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں فیکٹری مالکان ارشد بھائیلا اور راشد بھائیلا سمیت دیگر زیر حراست ملزمان کو پیش کیا گیا اس موقع پر فیکٹری مالکان نےاستدعا کی کہ ان کےبینک اکاونٹ بحال کئے جائیں اورفیکٹری کے ساتھ ویئر ہاوس کا بھی قبضہ دلایا جائے۔
عدالت نے ان درخواستوں پرحکومت سے 5 نومبر کورائےطلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک فیکٹری مالکان کو دوبارہ ریمانڈپرجیل بھیج دیا جبکہ پولیس کو تفتیش مکمل کرکے 7 روز میں چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیکٹری مالکان کو جیل میں بہترسہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئےسماعت 12 نومبر تک ملتوی کردی۔