کراچیدو نوجوانوں کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت ایس ایچ او اور ایس پی معطل

ایس ایچ او شارع نورجہاں راجہ طارق نے دونوں نوجوانوں کے ڈاکو نہ ہونے کی تصدیق کردی تھی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی اقبال محمود نے ایس پی لطیف صدیق کو بھی معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ فوٹو : فائل

مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو قرار دے کر مارے جانے والے دو نوجوانوں کی ہلاکت پر ایس ایچ او اور ایس پی معطل کردئیے گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او شارع نورجہاں راجہ طارق نے دونوں نوجوانوں کے ڈاکو نہ ہونے کی تصدیق کردی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ یہ دو نوجوان غلطی سے گولیوں کا نشانہ بنے جبکہ یہ عام اورمعزز شہری تھے، جس پرمحکمہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کرکے ان کی تنزلی کردی جبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی اقبال محمود نے ایس پی لطیف صدیق کو بھی معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز کراچی پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں دو ڈاکوؤں کو پولیس مقابلے میں مارنے کا دعویٰ کیا گیا تھا مگر چار گھنٹے بعد پتا چلا کہ مرنے والے دو نوجوان عدنان اور نعیم قصاب تھے جو اپنے تیسرے ساتھی کے ہمراہ ایک شخص سے پیسہ لینے کے لیے بلاک آئی آئے تھے جہاں انہیں پولیس نے ڈاکو قرار دے کر پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا تھا۔
Load Next Story