داخلی سلامتی کی صورتحال میں بہتری سے معیشت مستحکم ہوئی ہے وزیر اعظم
پاکستان سرمایہ کاری کے لئے بہترین ملک ہے اور سرمایہ کاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی جارہی ہے،وزیراعظم
KARACHI:
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے بہترین نتائج حاصل ہوئے اور داخلی سلامتی کی صورتحال میں بہتری سے معیشت بھی مستحکم ہوئی ہے۔
سوئزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم میں شریک تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے اور اس کی شرح نمو دنیا میں 44 ویں نمبرپرہے، پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان شروع کیا گیا جس کے بہترین نتائج حاصل ہوئے اور ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی جس کی وجہ سے معیشت بھی مستحکم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پالیسیوں میں شفافیت پر یقین رکھتی ہے اورہم نے پائیدار ترقی کے لئے ملک میں معاشی اصلاحات متعارف کرائی، حکومت نے ترقیاتی اخراجات کودوگنا کردیا ہے، ترقی و خوشحالی امن و امان سے مشروط ہے ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں اور اس عمل میں مخلص بھی ہیں اسی لئے افغانستان سمیت تمام پڑوسی ممالک میں پائیدارامن چاہتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گیس کی کمی ہو یا توانائی بحران سب کو ختم کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، بجلی پیدا کرنے کےلئے نئے منصوبے شروع کردیئے گئے ہیں جب کہ گیس کی کمی کو دور کرنے کے لئے بھی نئے ذخائر تلاش کرنے کے لئے ٹھوس اور مربوط اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان قدرتی وسائل اور جغرافیہ کی وجہ سے سرمایہ کاری کے لئے اہمیت رکھتا ہے، بے شمار قدرتی وسائل کی بدولت پاکستان سرمایہ کاری کے لئے بہترین ملک ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی جارہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی ترقی اورکاروبار کے لئے یوتھ لون پروگرام شروع کیا اوراس میں خواتین کے لئے بھی 50 فیصد حصہ رکھا گیا جب کہ انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے طلبا کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔