قاہرہ میں بم ناکارہ بناتے ہوئے دھماکے سے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک
بلڈنگ میں دہشت گردوں کا ایک گروپ موجود تھا جو شہر میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بلڈنگ میں بم ناکارہ بناتے ہوئے دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے دارالحكومت قاہرہ ميں پولیس نے بلڈنگ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں بھاری مقدارمیں دھماکا خیز مواد موجود تھا جس کو ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 پوليس اہلكاروں سميت 6 افراد ہلاک جب کہ 12 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بلڈنگ میں دہشت گردوں کا ایک گروپ موجود تھا جو شہر میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہا تھا تاہم دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔