پاکستان اورچین نے گوادر پورٹ سٹی ماسٹرپلان پردستخط کردیے

منصوبے پر410ملین ڈالر لاگت آئے گی،شہر کوجدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کیاجائے گا

منصوبے پر410ملین ڈالر لاگت آئے گی،شہر کوجدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کیاجائے گا فوٹو: فائل

KARACHI:
پاکستان اور چین نے گوادر کودنیاکا بہترین شہربنانے کے حوالے سے ماسٹرپلان کی دستاویزات پردستخط کردیے۔


منصوبے پر410 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔منصوبے کے تحت شہرکوتمام جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کیاجائے گا۔جمعے کو سیکریٹری اقتصادی امورڈویژن طارق باجوہ اورپاکستان میں چین کے سفیرنے دستاویزات پردستخط کیے۔

پاکستان اور چین نے گوادر پورٹ سٹی ماسٹرپلان پروجیکٹ سے متعلق فزیبلٹی اسٹڈی شروع کرنے پراتفاق کیا۔ چین منصوبے کے لیے مالی تعاون فراہم کرے گا،اس سلسلے میں گزشتہ سال 25 اگست کو بیجنگ میں چینی وزارت تجارت اورحکومت پاکستان کے مابین ایک اجلاس منعقدہواتھاجس میں گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کوزیربحث لایاگیاتھا۔
Load Next Story