ٹیکس کی عدم ادائیگی پر آفریدی یونس خانعمر اکمل اور عبد الرزاق کو نوٹس جاری

ان کھلاڑیوں پر 8 کروڑ روپے کا ٹیکس واجب الادا ہے جس کی ادائیگی کے لئے انہیں 2 ہفتے کا وقت دیا گیا ہے، ترجمان ایف بی آر

ان کھلاڑیوں پر 8 کروڑ روپے کا ٹیکس واجب الادا ہے جس کی ادائیگی کے لئے انہیں 2 ہفتے کا وقت دیا گیا ہے، ایف بی آر ڈیزائن: اویس خان

ایف بی آر نے کرکٹرز شاہد آفریدی،یونس خان،عبد الرزاق اور عمر اکمل کو ٹیکس کی عدم ادائیگی پرنوٹس جاری کردیئے ہیں۔


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان نے بتایا کہ ان کھلاڑیوں پر 8 کروڑ روپے کا ٹیکس واجب الادا ہے جس کی ادائیگی کے لئے انہیں 2 ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کھلاڑیوں نے اپنی میچ فیس، سالانہ معاہدے اور توثیق کی فیس کی مد میں ٹیکس ادا نہیں کیا اس لئے انہیں مقررہ وقت میں اپنا جواب جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔

ایف بی آر کا کہنا تھا کہ اس سے قبل رواں سال جون میں مصباح الحق، محمد حفیظ، توفیق عمر، اظہر علی، عمر اکمل اور وہاب ریاض کو بھی ٹیکس چوری پر خبردار کیا گیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story