ضلع سانگھڑ اور بدین میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم

پولنگ کا عمل صبح ساڑھے 7 بجے شروع ہوا جو شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہے گا۔

کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اتنظامات کئے گئے ہیں، آئی جی سندھ۔ فوٹو; فائل

سندھ کے ضلع سانگھڑ اور بدین میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔


ضلع سانگھڑ اور بدین میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل صبح ساڑھے 7 بجے شروع ہوا جو شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہا۔ ضلع سانگھڑ میں یونین کونسلز کی 71، میونسپل کمیٹی کی 3 اور ٹاؤن کمیٹی کی 11 نشستوں پر پولنگ ہو رہی ہے جب کہ بدین میں یونین اور ڈسٹرکٹ کونسل کی 4،4 اور ٹاؤن کمیٹی کی ایک نشست پر پولنگ ہوئی۔ کچھ پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن کمیشن کا عملا اورسامان تاخیر سے پہنچنے کے باعث ووٹنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا جب کہ ایک دو پولنگ اسٹیشنز پر پیپلز پارٹی اور فنکشنل لیگ کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

بلدیاتی انتخابات کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اتنظامات کئے گئے ، سانگھڑ میں 7 ہزار 300 جب کہ بدین میں 3 ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سانگھڑ اور بدین میں 30 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا جب کہ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا تھا کہ پولیس افسران کو الیکنش کمینش کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا حکم دیا ہے۔
Load Next Story