افغان مہاجرین کو اب باعزت طریقے سے واپس چلے جانا چاہیے پرویز خٹک
اگر ملک کو محفوظ بنانا ہے تو سب سے پہلے سرحد کو محفوظ بنانا ہو گا، پرویز خٹک
GUJRANWALA:
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کو اب باعزت طریقے سے واپس چلے جانا چاہیئے۔
صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ملک کو پر امن بنانے کے لئے فیصلہ کن مرحلہ آ گیا ہے، ملک کو محفوظ بنانے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، اگر ملک کو محفوظ بنانا ہے تو سب سے پہلے سرحد کو محفوظ بنانا ہو گا، افغان بارڈر پر بغیر پاسپورٹ آمدورفت کا سلسلہ بند ہونا چاہئیے۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پولیس کو بغیر دستاویزات افغان مہاجرین کو پکڑ کر ملک بدر کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ وفاقی حکومت سے بھی کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو باعزت طریقے سے وطن واپس بھیجا جائے، افغان مہاجرین یہاں کیمپوں میں رہ سکتے ہیں تو اپنے ملک میں کیوں نہیں رہ سکتے۔