الیکشن کمیشن نے پرویزالہی کونارووال کےحلقہ پی پی 133 میں جانےسے روک دیا

امیدوارمولانا غیاث الدین نےالیکشن کمیشن کوپرویزالہی کےممکنہ دورے کےحوالے سےدرخواست دی تھی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی سرکاری، حکومتی عہدیدار کوحلقے کےدورے پر جانے سے روک دیا جائے۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نےنائب وزیراعظم چوہدری پرویز الہی کونارووال کےحلقہ پی پی 133 میں جانےسے روک دیا۔


نا رووال کےحلقہ پی پی 133کے ضمنی انتخابات میں امیدوارمولانا غیاث الدین نےالیکشن کمیشن کوپرویزالہی کےممکنہ دورے کےحوالے سےدرخواست دی تھی.

الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب، ریٹرنگ افسران ،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسیر، ڈی پی اواورڈی سی او نارووال کوہدایت کی ہےکہ انتخابی عمل کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کو یقینی بنا یاجائے اورکسی بھی سرکاری ،حکومتی عہدیدار کوحلقے کےدورے پر جانے سے روک دیا جائے۔

Recommended Stories

Load Next Story