پیرس ماسٹرز اعصام الحق نے جولین راجر کے ہمراہ ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنالی

اعصام الحق اور یولین روزے نے کوارٹر فائنل میں 6-4 اور 6-3 سے کامیابی حاصل کی۔

اعصام الحق اور یولین روزے نے کوارٹر فائنل میں 6-4 اور 6-3 سے کامیابی حاصل کی۔ فوٹو: فائل

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پیرس ماسٹرز کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔


انھوں نے ڈچ پارٹنر جولین راجر کے ہمراہ کوارٹر فائنل میں بیلاروس کے میکس میرنائی اور کینیڈا کے ڈینئیل نیسٹور کیخلاف اسٹریٹ سیٹ میں 6-4اور 6-3 سے کامیابی حاصل کی۔

گذشتہ برس اعصام کے ہمراہ ٹائٹل جیتنے والے بھارتی پلیئر روہن بوپنا نے بھی اپنے ہموطن مہیش بھوپاتی کے ساتھ کوارٹر فائنل میں رسائی پالی۔ سنگلز میں فرانس کے جائلز سیمون نے 5 سیڈ ٹوماس بریڈیچ کو 6-4،6-4 سے شکست دی، دوسری جانب بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں جاری ٹورنامنٹ آف چیمپئنز میں صوفیہ آرویڈسن نے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا، کوارٹر فائنل میں حریف چینی پلیئر ژائی ژینگ 5-1 کے اسکور پرریٹائرڈ ہوگئیں۔

Recommended Stories

Load Next Story