پشاورکے پھندو چوک کے قریب دھماکا 5 افراد زخمی
دھماکے کے لئے 3 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا جسے ایک ہاتھ گاڑی میں نصب کیا گیا تھا، مقامی افراد
پھندو چوک میں گاڑی کے قریب دھماکے میں 5افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے پھندو چوک کے قریب علاقے کی معروف مذہبی شخصیت قاری صلاح الدین کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں وہاں موجود 5 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو رضاکار پہنچ گئے جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم شدید دھند کی وجہ سے سیکیورٹی اہلکاروں کوسرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے لئے 3 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، بارودی مواد ایک ہاتھ گاڑی میں نصب تھا، جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا۔