کراچی میں پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی جاوید ناگوری پر فائرنگ

اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان نے فرار کے لئے فائرنگ کی ان کا نشانہ جاوید ناگوری نہیں تھے، پولیس

جاوید ناگوری پر حملہ ہوچکا ہے جس میں ان کے بھائی اکبر ناگوری جاں بحق ہوگئے تھے فوٹو: فائل

کھارادر میں لیاری سے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر جاوید ناگوری پر فائرنگ ہوئی ہے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جاوید ناگوری کا کہنا ہے کہ کراچی میں لیاری سے متصل علاقے کھارادر میں نامعلوم افراد نے ان کی گاری پر فائرنگ کی ہے تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں۔ وہ اس حملے کا باقاعدہ مقدمہ درج کرائیں گے۔


دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ کھارادر میں موٹرسائیکل سوار ملزمان ڈکیتی کی کوشش کررہے تھے کہ علاقے میں سیکیورٹی دیکھ کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تاہم ان کا نشانہ جاوید ناگوری نہیں تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جاوید ناگوری پر حملہ ہوچکا ہے جس میں ان کے بھائی اکبر ناگوری جاں بحق ہوگئے تھے۔

Load Next Story