خیبرپختونخوا اورفاٹا کے مختلف علاقوں میں 52 شدت کا زلزلہ
زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش میں 80 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، زلزلہ پیما مرکز
KARACHI:
ملک بھر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت سوات، مالاکنڈ، اپر دیر، لوئر دیر اور چترال کے علاقہ فاٹا کی مختلف ایجنسیوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے سے لوگ خوف زدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکزکا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش میں 80 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی۔