اکتوبرافراط زر کی شرح کم ہوکر77 فیصد پر آگئی

ستمبر میں انفلیشن ریٹ 8.8 فیصدتھا، جولائی تا اکتوبر افراط شرح بھی 11.3 سے 8.76 فیصدرہ گئی۔

ستمبر میں انفلیشن ریٹ 8.8 فیصدتھا، جولائی تا اکتوبر افراط شرح بھی 11.3 سے 8.76 فیصدرہ گئی۔ فوٹو: فائل

TORONTO:
ملک میں افراط زر کی شرح (سی پی آئی) اکتوبر میں سال بہ سال7.66 فیصد پرآگئی جو ستمبر میں 8.8 اور گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں 10.97 فیصد رہی تھی۔


ماہانہ بنیادوں پر افراط زر کی شرح میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ستمبر میں یہ ریٹ 0.8 فیصد اوراکتوبر2011 میں 1.4 فیصد رہا تھا۔ پاکستان بیورو شماریات کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک افراط زر کی شرح سال بہ سال 8.76 فیصد رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 11.34 فیصد تھی، اس دوران حساس قیمتوں کے اشاریے ایس پی آئی میں سال بہ سال 6.7 فیصد اضافہ ہوا جو ستمبر میں 8 اور اکتوبر 2011 میں 6.5 فیصد رہا تھا۔

ماہانہ بنیادوں پر گزشتہ ماہ ایس پی آئی میں 0.4 فیصد کمی آئی جبکہ ستمبر میں 1.2 فیصد اور اکتوبر 2011 میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا تھا، اس کے علاوہ ہول سیل پرائس انڈیکس اکتوبر میں سال بہ سال 7.5 فیصد بڑھا جو ستمبر میں 7.8 فیصد اور اکتوبر 2011 میں 15.4 فیصد بلند رہا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر کے دوران ایس پی آئی میں 7.64 فیصد اور ڈبلیو پی آئی میں 7.58 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ مالی سال بالترتیب 9.58 اور 17.80 فیصد رہا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story