فلم انڈسٹری میں غیر معروف لوگ شہرت کے لیے تنازعات کا سہارا لیتے ہیں اجے دیوگن

میڈیا کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپناکردار ادا کرتے ہوئے چیزوں کو درست انداز میں پیش کرے، اجے دیوگن

میڈیا کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپناکردار ادا کرتے ہوئے چیزوں کو درست انداز میں پیش کرے، اجے دیوگن فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں زیادہ تر غیر معروف لوگ مشہور ہونے کے لیے تنازعات کا سہارا لیتے ہیں۔


میڈیا سے بات کرتے ہوئے اجے دیوگن نے کہا کہ جب بھی کسی فلم کے خلاف کیس فائل کیا گیا تو زیادہ تر کیس ان لوگوں کی جانب سے دائر کیے گئے جن کا نام کسی نے پہلے کبھی سنا ہی نہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایسے لوگوں نے تنازعہ شروع کیا اور وہ مشہور ہو گئے۔ انھوں مزید کہا کہ بعض اوقات تنازعہ مزید تنازعات کھڑے کرنے کے لیے بھی بنائے جاتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ میڈیا کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپناکردار ادا کرتے ہوئے چیزوں کو درست انداز میں پیش کرے۔
Load Next Story