سندھ میں امسال ڈنگی سے کم افراد متاثر ہوئے سیکریٹری صحت

ڈنگی کے 426 مریض لائے گئے 3 کا تعلق اندرون سندھ سے تھا، 12زیر علاج ہیں.

سرویلنس سیل میگایونٹس کی فراہمی میں کردار ادا کررہا ہے،اجلاس سے خطاب .فوٹو: فائل

KARACHI:
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیراحمدکی ہدایت پرسیکریٹری صحت سندھ آفتاب احمدکھتری نے صوبے میں ڈنگی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے اجلاس منعقد کیا۔


جس میں اسپیشل سیکریٹری صحت ڈاکٹر سریش کمار،کراچی کے تمام اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، ای ڈی اوکراچی ڈاکٹر امداد اللہ صدیقی اور محکمہ صحت کے متعلقہ حکام نے شرکت کی،سیکریٹری صحت نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال صوبے میں اب تک ڈنگی سے متاثرہ افراد کی تعداد کم ہے لیکن اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ تمام اسپتالوں میں ڈنگی کے مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات اور میگایونٹس کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

انھوں نے کہا کہ جنوری سے اب تک صوبے میں ڈنگی کے 426 مریض مختلف اسپتالوں میں لائے گئے ہیں ان میں سے 423 کا تعلق کراچی جبکہ 3 کا اندرون سندھ سے ہے، ان میںسے12مریض اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ ڈنگی سے ابتک ایک ہلاکت واقع ہوئی ہے، اسپتالوں میں ڈنگی کے علاج کیلیے وارڈز مخصوص اور میگایونٹس کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے،اس بارے میںآگاہی کیلیے مختلف اسپتالوں میں سیمینار ، ورکشاپس اور واک کا اہتمام کیا گیا ہے،ڈنگی سرویلنس سیل بھر پور طریقے سے کام کررہا ہے جبکہ ڈنگی کے مریضوں کو میگایونٹس کی فراہمی میں بھی سیل کردار ادا کررہا ہے۔
Load Next Story