آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کی درخواست کی سماعت سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کرے، مدعی کی درخواست

جب سے جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی کمان سنبھالی ہےملک میں جاری دہشت گردی میں کمی اورامن وامان میں بہتری آئی ہے، درخواست فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی گئی ہے۔

محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک کو کئی خطرات کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے بھی آپریشن کیا جارہا ہے، جب سے جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی کمان سنبھالی ہےملک میں جاری دہشت گردی میں کمی اورامن وامان میں بہتری آئی ہے،جس کے پیش نظر پاک فوج کے موجودہ سربراہ جنرل راحیل شریف کے مدت ملازمت میں توسیع کی جائے۔


درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ سے درخواست ہے کہ ان کی درخواست سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کرے ۔

واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف رواں برس ریٹائر ہورہے ہیں تاہم آئین کے تحت صدر مملکت وزیر اعظم کی سفارش پر ان کی مدت ملازمت میں توسیع کرسکتے ہیں۔

 
Load Next Story