پاکستان آسٹریلیا دفاعی و سیکیورٹی مذاکرات کاآغاز

جنرل خالد وائیں کی مذاکرات میں شرکت، افغانستان میں تبدیلی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

جنرل خالد وائیں کی مذاکرات میں شرکت، افغانستان میں تبدیلی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال. فوٹو: فائل

MUZAFFARGARH/ RAJANPUR:
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے آسٹریلیا کی ڈیفنس فورسز کے سربراہ جنرل ڈیوڈ ہرلے کے ہمراہ پاک آسٹریلیا دفاعی و سیکیورٹی مذاکرات کے چھٹے دوراور پاک آسٹریلیا 1.5 ٹریک سیکیورٹی ڈائیلاگ کے تیسرے دور کا آغازکیا ہے۔


واضح رہے کہ جنرل خالد شمیم وائیں اس سلسلے میں ان دنوں آسٹریلیا کے 5 روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آسٹریلیا دفاعی و سیکیورٹی مذاکرات کا آغاز 2006ء میں جبکہ 1.5 ٹریک سیکیورٹی ڈائیلاگ 2010ء میں ہوا تھا۔ قبل ازیں ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس چیئرمین آمد پر تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے انھیں سلامی پیش کی۔ مذاکرات کے دوران خطے کی صورتحال اور افغانستان میں آئندہ تبدیلی کے خصوصی حوالے سے مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ اس سے پہلے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل خالد شمیم وائیں نے آسٹریلیا کے وزیر دفاع اسٹیفن سمتھ سے ملاقات کی۔
Load Next Story