پنجاب میں ترکی جیساصفائی کا نظام متعارف کرائینگے شہبازشریف
لاہورمیںترک کمپنیوں کے اشتراک سے صفائی کی صورتحال میںنمایاں بہتری آئی.
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ وہ ترکی کے شہروں میں رائج صفائی کے اعلیٰ نظام سے نہایت متاثرہیں اور ویسا ہی نظام پنجاب کے بڑے شہروں میں بھی متعارف کرائیں گے۔
اس سلسلے میں لاہور ماڈل کی طرز پر ترک کمپنیوںکے تعاون سے صفائی کے جدید نظام کا آغاز پنجاب کے5 بڑے شہروں فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی اورسیالکوٹ سے جلد ہوگا۔ پنجاب میں ٹرانسپورٹ اور سالڈویسٹ مینجمنٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنیوالی ترک کمپنیوںکے نمائندہ وفد سے ملاقات میں انھوں نے کہاکہ لاہورمیںترک کمپنیوں کے اشتراک سے کیے گئے اقدامات کی بدولت صفائی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پیشکش کی کہ ترک کمپنیاں جانوروں کی آلائشوں کو پراسس کرنے کے منصوبے میں بھی سرمایہ کاری کریں۔
لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے اجلاس سے خطاب میں شہبازشریف نے کہا کہ لاہور رنگ روڈ کے جنوبی حصے پر بھی جلد کام شروع کردیا جائیگا۔ وہاں علیٰحدہ پولیس فورس بنائی جارہی ہے جو 25دسمبر سے کام شروع کردیگی۔ جلوپارک کے نزدیک تھیم پارک بھی بنایا جائیگا جسے مکمل طور پر آئوٹ سورس کیا جائیگا۔اجلاس میں لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے بجٹ2012-13 کی منظوری بھی دی گئی۔