انور علی کے خطرناک باؤنسر سے کیوی کھلاڑی مچل میک کلینیگن شدید زخمی
انور علی کا باؤنسر مچل میک کلینیگن کی آنکھ پر لگا جس کے باعث انھیں میدان چھوڑنا پڑا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر انور علی کا خطرناک باؤنسر کیوی بلے باز مچل میک کلینیگن کی آنکھ پر لگا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔
ویلنگٹن کے بیسن ریرزو گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں مچل میک کلینیگن 31 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے کہ جب کہ انور علی نے میچ کے 50 ویں اوور کی پانچویں گیند پر خطرناک باؤنسر مارا جو ہیلمٹ کی جالیوں کو چیرتا ہوا سیدھا مچل کی بائیں آنکھ پر لگا جس سے وہ شدید زخمی ہو کر نیچے گر گئے، میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر گراؤنڈ میں پہنچ کر انھیں طبی امداد دی لیکن وہ آنکھ پر سوجن کی وجہ سے کھیل جاری نہ رکھ سکے اور انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا ۔
زخمی ہونے کے باعث مچل میک کلینیگن نے دوسری اننگ میں پاکستان کے خلاف بولنگ بھی نہیں کرائی اور اِس دوران وہ اسپتال میں ہی رہے جہاں سے انہوں نے ٹوئٹ پر اپنی ٹیم کی کامیابیوں پر ساتھیوں کو مبارک باد دی۔