پنجاب حکومت کا صوبے بھرکے اسکول آج سے 31 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ
اسکول بندرکھنے کا فیصلہ طلبہ و طالبات کوشدید سردی سےمحفوظ رکھنےکیلیےکیا گیا،ای ڈی او ایجوکیشن
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں شدید سردی کے باعث آج سے 31 جنوری تک تمام اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکول آج سے 31 جنوری تک بند رہیں گے جب کہ اسکول بند رکھنے کا فیصلہ شدید سردی کے باعث کیا گیا۔ ای ڈی او ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ والدین کی جانب سے بھی اسکول میں چھٹیاں دینے کی اپیل کی گئی تھی اس لیے طلبہ و طالبات کوشدید سردی سےمحفوظ رکھنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا۔