دپیکا پڈوکون نے ہالی ووڈ فلم کے لیے سخت ورزش شروع کردی

ہالی ووڈ میں کام کرنے پر خوش ہونے کے ساتھ ساتھ نروس بھی ہوں، دپیکا

ہالی ووڈ میں کام کرنے پر خوش ہونے کے ساتھ ساتھ نروس بھی ہوں، دپیکا فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون جو ہالی ووڈ کی فلم سیریز ٹرپل ایکس کی تیسری فلم ''دی ریٹرن آف ایکسنڈر کیج'' میں اداکار وین ڈیزل کے ساتھ مرکزی کردار نبھانے جا رہی ہیں نے اپنے کردار کو بہتر طور پر نبھانے کے لیے سخت تربیت لینا شروع کردی ہے ۔


دپیکا کی ٹرینر یاسمین کراچی والا نے اداکارہ کی ورزش کے دوران بنائی گئی وڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کے مداحوں کے لیے شیئر کی ہے اور کہا ہے کہ وہ دپیکا کو ہالی ووڈ فلم میں ا یک نئے روپ میں دیکھیں گے ۔ دوسری طرف دپیکا کا کہنا ہے کہ وہ ہالی ووڈ میں کام کرنے پر خوش ہونے کے ساتھ ساتھ نروس بھی ہیں۔ واضح رہے کہ فلم کی شوٹنگ اگلے ماہ شروع ہوگی۔
Load Next Story