پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں14 روپے تک کمی کاامکان

پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم ایک دو روز میں سفارشات بھجوائے گا

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ملک بھرمیں ہوگا فوٹو؛ فائل

عالمی سطح پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے مدنظر وطن عزیزمیں بھی پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں14 روپے تک کمی کاامکان ہے۔


اوگراکے ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی بیرل قیمت 25 ڈالر سے بھی کم ہوگئی ہے،جس کا فائدہ عوام کودینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی جائے گی۔

اوگرا ہرماہ کے آخرمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بیشی کے لیے سمری وفاق کوارسال کرتاہے،اگلے ماہ کی پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے لیے سمری ایک 2 روز میں وزارت پٹرولیم کوبھیج دی جائے گی،جس میں پٹرول کی قیمت 14 روپے فی لیٹراورڈیزل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹرکمی کی سفارش کی جائے گی،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ملک بھرمیں ہوگا۔
Load Next Story