پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ملازمین کا احتجاج ملک بھرمیں دفاترکی تالہ بندی
نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو 2 فروری سے قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن بند کردیا جائے گا، پی آئی اے ملازمین
پی آئی اے کے ملازمین نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اعلان کے تحت ادارے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ملک بھر میں قومی ادارے کے دفاتر کو تالے لگادیئے ہیں۔
پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اعلان کے تحت ملک بھر میں ادارے کے ملازمین کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے، کراچی میں ادارے کے ہیڈ آفس کو تالے لگا کر ملازمین نے احتجاج کیا جب کہ دفتر میں چیئرمین سمیت کسی بھی اہلکاروں کو داخل بھی نہیں ہونے دیا گیا۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں پی آئی اے کے بکنگ آفس بند اور کارگو و کورئیر سروس بھی معطل ہے۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت نے پی آئی اے کو کارپوریشن سے پبلک لمیٹڈ میں تبدیل کر کے شب خون ماراہے جس کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائی جائے گی۔ اگر حکومت نے نجکاری کا فیصلہ واپس اور ان کے مطالبات نہ مانے تو 2 فروری سے قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن بند کردیا جائے گا۔