عام انتخابات سے قبل اہم ترقیاتی منصوبے مکمل کرلیں گے قائم علی شاہ
منتخب عوامی حکومت مدت پوری کریگی اور اپنی کارکردگی اور خدمات کی بنیاد پر انتخابات میں عوام سے رجوع کرے گی
LONDON:
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے جمعے کو ضلع گھوٹکی کی اہم سیاسی شخصیات سردار علی گوہر خان مہر ، سردار علی نواز خان راجا مہر، اور سابق ضلع ناظم سکھر سید ناصر حسین شاہ نے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا جان اختر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مشترکہ باہمی دلچسپی کے امور ،صوبے کی سیاسی صورتحال، آئندہ عام انتخابات اور مجموعی ترقیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ موجودہ منتخب عوامی حکومت اپنی مدت پوری کریگی اور اپنی خدمات ، کارکردگی اور عوامی بھلائی کے پروگرام کے تحت عام انتخابات میں عوام سے رجوع کریگی۔
انھوںنے کہا کہ عام انتخابات سے قبل صوبے بھر میں کئی اہم ترقیاتی منصوبے مکمل ہو جائینگے جن کا افتتاح کیا جائیگا ۔ مہر برادران نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ وہ پیپلزپارٹی کے پروگرام کو عوام تک پہنچانے میں بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلیے عوام کو کارکردگی اور پروگرام سے آگاہ کرینگے۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے مہر برادران کو عشائیہ دیا۔