این اے 122 میں ایاز صادق کے خلاف دھاندلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار
علیم خان نے ووٹرز کی غیر قانونی منتقلی سے متعلق کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا، الیکشن ٹریبونل
الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں انتخاب کے دوران دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں الیکشن ٹریبونل نے این اے 122 میں انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق کے خلاف میبنہ دھاندلی کے سلسلے میں تحریک انصاف کے علیم خان کی درخواست کی سماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد ٹریبونل نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ریمارکس دیئے کہ علیم خان نے ووٹرز کی غیر قانونی منتقلی سے متعلق کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔
واضح رہے کہ 2013 کے انتخابات میں سردار ایاز صادق عمران خان کے خلاف کامیاب قرار پائے تھے لیکن الیکشن ٹریبونل نے اس نشست پر دوبارہ انتخاب کا حکم دیا تھا لیکن ایاز صادق نے دوسری مرتبہ بھی کامیابی حاصل کی تھی اور تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان نے سردار ایاز صادق کے خلاف دھاندلی کی درخواست دائر کی تھی۔