انڈونیشی جج نشے میں پکڑا گیاتمام ججوں کے ڈرگ ٹیسٹ کا حکم

نیشنل نارکوٹکس ایجنسی کسی وقت بھی کسی جج کا ٹیسٹ لے سکے گی،عدلیہ سے معاہدہ

نیشنل نارکوٹکس ایجنسی کسی وقت بھی کسی جج کا ٹیسٹ لے سکے گی،عدلیہ سے معاہدہ فوٹو: فائل

انڈونیشیا میں ایک ضلعی جج نشے کی حالت میں ایک نائٹ کلب کے اندرطوائفوں کے ساتھ پکڑا گیا۔


اس واقعے کے بعد حکومت نے تمام ججوں کے ڈرگ ٹیسٹ کا حکم دیدیا ہے۔ نیشنل نارکوٹکس ایجنسی کا کہناہے کہ اس نے جوڈیشل کمیشن کے ساتھ ایک معاہدے پردستخط کیے ہیں جس کے تحت کسی بھی جج کا کسی بھی وقت پیشاب کا ٹیسٹ لیاجا سکے گا۔جوڈیشل کمیشن کے ترجمان آصف رحمٰن فجر کے مطابق نشہ کرناججوں کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ حالیہ واقعہ میں گرفتارہونے والاجج دارالحکومت جکارتہ کے نواحی بیکاسی ضلع میں تعینات تھا۔

اسکے ٹیسٹ پازیٹوآئے ہیں۔ انڈونیشیا جہاں نشہ کے حوالے سے سخت قوانین نافذہیں اور نشہ آوراشیا رکھنے پر12سال تک قیدہوسکتی ہے میں ایک جج کے نشہ کی حالت میں پکڑے جانے پرعدلیہ میں کرپشن کے حوالے سے سخت تنقیدکی جارہی ہے۔ انڈونیشیا کا کرپشن کی عالمی درجہ بندی میں183 ممالک میں 100واں نمبرہے۔
Load Next Story