ایم ڈی مشین ٹول فیکٹری کوملازمت میں توسیع دینے پررپورٹ طلب
چیئرمین قائمہ کمیٹی صنعت وپیداواراسدعمرکی رکن مزمل قریشی کے خط پر کارروائی
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار نے پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ایم ڈی کی مدت ملازمت میں ممکنہ توسیع اور ادارے میں بے قاعدگیوں پر رپورٹ طلب کرلی۔
ممبر کمیٹی مزمل قریشی نے چیئرمین کو اپنے خط میں کہا کہ معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے ایم ڈی مشین ٹول فیکٹری کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے جوسراسر غیرقانونی ہے، ان کے دور میںغلط افراد کو تعینات کیا گیا۔
ایک ایم بی بی ایس کو ایچ آر جبکہ پروٹوکول کے شعبے میں انجینئر بھرتی کر لیا گیا ، ایسے فیصلوں سے ادارے میں افراتفری پھیلتی ہے، اس صورتحال کے باوجود ایم ڈی کی مدت ملازمت میں توسیع کی اطلاعات ہیں۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی اسد عمر نے معاملے کی رپورٹ طلب کرلی تاکہ پاکستان مشین ٹول فیکٹری کی کارکردگی، مالی حسابات اور بے قاعدگیوں کا جائزہ لیا جا سکے۔