حکومت پاکستان کا 4 لاکھ سے زائدغیراخلاقی ویب سائٹس بند کرنے کا حکم
اس نے ایسی ویب سائٹس کو ڈومین کی سطح پر بند کرنے کیلئے پیشگی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے،پی ٹی اے
پاکستان انٹرنیٹ پرفحاشی کیخلاف ایک بڑی کارروائی کی تیاری کر رہاہے اورپاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے انٹرنیٹ سروس فرام کرنے والوں سے 4 لاکھ سے زائدفحش ویب سائٹ تک رسائی بندکرنے کا حکم دیاہے۔
ذرائع نے اس حوالے سے پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ فحاشی یااس سے متعلق موادتک رسائی ڈومین کی سطح تک محدودہوگی۔ یہ اقدام سپریم کورٹ کے حالیہ اس حکم کے بعد کیاگیا ہے جس میں ٹیلی کام شعبے کے ریگولیٹری ادارے سے کہاگیاتھا کہ وہ پاکستانی نوجوان نسل کو خراب کرنے میں کرداراداکرنے والی فحش ویب سائٹس کیخلاف اقدام کیے جائیں۔
پی ٹی اے نے کہاکہ اس نے ایسی ویب سائٹس کو ڈومین کی سطح پر بند کرنے کیلئے پیشگی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انٹرنیٹ کے ذریعے فحش موادکی نشر واشاعت پرقابو پایاجاسکے۔