برفانی طوفان سخت سردی نے 3 براعظموں کوجکڑ لیا 100سے زائد افراد ہلاک
امریکاکے بعدیورپ،ایشیا بھی شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے،برفانی طوفان برطانیہ پہنچ گیا،اسکاٹ لینڈ، ویلزمیں وارننگ جاری
امریکا کے بعد اب یورپ سمیت مشرقی ایشیائی ممالک شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے ، امریکاکو ہلانے کے بعد طوفان نے اپنا رخ برطانیہ کی جانب کر لیا جبکہ تائیوان اور جاپان میں سردی سے100 سے زائدافراد ہلاک ہو گئے۔
برفانی طوفان اور سخت سردی نے تین براعظموں کو جکڑ رکھا ہے، امریکا،یورپ اور ایشیائی ممالک سخت سردی کی لپیٹ میں آگئے۔ مشرقی ایشیا میں غیرمعمولی ٹھنڈ پڑنے سے تائیوان میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے جن میں اکثریت معمر افراد کی تھی ،جنوبی کوریا میں ہوائی اڈے بندہو جانے سے کئی سو پروازیں منسوخ ہیں۔ ہانگ کانگ، جنوبی چین اور جاپان میں بھی برفانی طوفان آئے ہیں،جاپان میں برفانی طوفان سے اب تک 600 سے زائد پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں جبکہ شدید ٹھنڈ سے کئی افرادہلاک اور100 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ امریکا میں تباہی مچانے والے برفانی طوفان جونزنے برطانیہ کا رخ کرلیا، اسکاٹ لینڈ اورویلزمیں تیزہوائوں کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان جونزکے زیراثراسکاٹ لینڈ ویلزسمیت برطانیہ کے مغربی علاقوں میں4 انچ تک بارش ہوسکتی ہے،ممکنہ متاثرہ علاقوں میں شدید موسم کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ تائیوان کے علاوہ چین ہانگ کانگ اورجاپان بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں تائیوان میں درجہ حرارت منفی 4سینٹی گریڈ ہوگیا۔ امریکا کے مشرقی علاقوں میں برفانی طوفان کے ٹل جانے کے بعد صفائی کا عمل جاری رہا، واشنگٹن میں زیر زمین ریلوے کے نظام کو محدود پیمانے پر بحال کر دیا گیا، تینوں ہوائی اڈوں سے فضائی سروس بھی بحال کر دی گئی۔نیویارک سمیت کئی شہروں میں شہری برف ہٹانے کے کام میں مصروف رہے، حکام کا کہنا ہے کہ معمولات زندگی پوری طرح بحال ہونے میں مزید چند دن لگ سکتے ہیں۔