بھارتی لیجنڈ اداکار راجیش کھنہ کا انتقال ہوگیا
راجیش کھنہ نے مسلسل 15 سال ان گنت ہٹ فلمیں کیں۔
بھارت کے پہلے سپراسٹار راجیش کھنہ طویل علالت کے بعد اپنے گھر باندرا میں آج دوپہر ایک بجے انتقال کر گئے ۔
راجیش کھنہ کو 14جولائی 2012 کو لیلاوئی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور گذشتہ شپ ان کو گھر منتقل کردیا گیا تھا۔ ان کے سوگواروں مں ان کی بیوی ڈمپل کباڑیا اور بیٹیاں ٹوئنکل اور رنکل کھنہ شامل ہیں۔ ان کے داماد اکشے کھنہ بھی اپنی تمام تر مصروفیات ترک کرکے راجیش کھنہ کے گھر پر موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق راجش کھنہ ایک عرصے سے بیمار تھے، کثرت شراب نوشی کی وجہ سے ان کے گردے اور لیور خراب ہوچکے تھے۔
باولی وڈ میں کہا جاتا ہے راجش کھنہ جیسا بڑا اسٹار کوئی دوسرا نہیں، جہاں سے وہ گزرتے تھے وہاں ٹریفک جام ہوجاتا تھا جس کی وجہ سے مہاراشٹر کے راجہ نے ان سے کہا تھا آپ کالے رنگ کے شیشے لگا کر سفر کیا کریں۔
راجیش کھنہ نے 1966 میں اپنی پہلی فلم آخری خط سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ۔ انھوں نے راز جیسی فلمیں کر کے اپنے کیرئیر میں نام کمایا۔ دو راستے اور آرادھنا جیسی فلوں نے انھیں سپر اسٹار کا تاج پہنایا۔ اس کے بعد مسلسل 15 سال راجیش کھنہ نے ان گنت ہٹ فلمیں کیں۔
بالی وڈ کی 163 فلموں میں کام کرنے والے لیجنڈ اداکار راجیش کھنہ 29 دسمبر1942 میں امرتسر میں پیدا ہوئے ان کو پیار سے کاکا بلایا جاتا تھا۔ 1992 میں کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتا اور فلم ویئر ایوارڈ کے لئے 14 بار نامزد ہوئے ۔