کرپشن کیخلاف پاکستان سارک ممالک میں ریٹنگ بہترکرنے والا واحد ملک بن گیا رپورٹ
سال 2014 کےمقابلےمیں2015 میں کرپشن کیخلاف کوششوں کےنتیجےمیں پاکستان کی رینکنگ میں3 درجےبہتری آئی،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل
دنیا بھر میں کرپشن کا جائزہ لینے والے ادارے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے سالانہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان کی کرپشن کے خلاف ریٹنگ میں 3 درجے بہتری آئی اور وہ سارک ممالک میں ریٹنگ بہتر کرنے والا واحد ملک بن گیا۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل ہر سال 168 ممالک میں کرپشن کے خلاف جاری کوششوں اور ان کے نتائج پر مشتمل رپورٹ جاری کرتی ہے اور سال 2015 کی جائزہ رپورٹ کے مطابق سال 2014 کے مقابلے میں 2015 میں کرپشن کے خلاف کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کی رینکنگ میں 3 درجے بہتری آئی اور پاکستان سارک کے 5 ملکوں میں رینکنگ بہتر کرنے والا واحد ملک بن گیا۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے پاکستان میں چیئرمین سہیل مظفر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کرپشن کے خلاف مزید بہتر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک سے کرپشن کا خاطرخواہ خاتمہ کیا جاسکے،
رپورٹ کے مطابق کرپشن کے خلاف ڈنمارک کی ریٹنگ مسلسل دوسرے برس پہلے نمبر پر رہی جب کہ شمالی کوریا اورصومالیہ کی ریٹنگ سب سے بدتررہی۔ کرپشن کے خلاف آسٹریلیا،اسپین، ترکی، برازیل اور لیبیا کی ریٹنگ کم ہوئی جب کہ برطانیہ، یونان اور سینیگال کی ریٹنگ میں غیرمعمولی بہتری دیکھنے میں آئی۔