لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلے کی شدت 4 جب کہ زلزلے کا مرکز ننکانہ صاحب کا علاقہ اور زمین میں اسکی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، زلزلہ کوہ پیما مرکز
PESHAWAR:
پنجاب کے متعدد شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز ننکانہ صاحب کا علاقہ اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کے جھٹکے شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، گجرانوالہ، مریدکے، پھول نگر، شرقپور، نارنگ منڈری، فیروز والا، حافظ آباد، وزیر آباد، گکھڑ منڈی، راہوالی کینٹ اور ملکوال میں محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے بعد لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تاہم ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔