امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے شمالی کوریا کو دنیا کے لئے خطرہ قرار دے دیا
چین شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے معاملے پرمزید اقدامات کرسکتا تھا،جان کیری
KARACHI:
امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کا حامل شمالی کوریا دنیا کے لئے خطرہ ہے۔
اپنے چینی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے اورامریکا اپنے ملک، دوست ممالک اوراتحادیوں کو خطرے سے بچانے کے لئے جو ممکن ہوسکا کرے گا جب کہ امریکا اور چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ممبر ہیں اور دونوں ملک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل کرنے کے پابند ہیں۔
دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ جان کیری کے دورہ چین کے دوران شمالی کوریا کا معاملہ ایجنڈے میں سرفہرست تھا اس لئے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کے دوران جان کیری نے کسی چیز کو پوشیدہ نہیں رکھا اوراس معاملے پر کھل کربات کی کہ چین شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے معاملے پرمزید اقدامات کرسکتا تھا۔
واضح رہے کہ چین کو شمالی کوریا کا سفارتی اور معاشی محافظ سمجھا جاتا ہے جب کہ ہائیڈروجن بم کے تجربے کا اعلان کئے جانے کے بعد چین نے شمالی کوریا کے سفیر کو وضاحت کے لئے طلب کرلیا تھا۔