رینٹل پاور کیسحکومت کی جانب سے ترک کمپنی کارکے کو دی گئی رقم نیب نے وصول کرلی

کارکے کمپنی کی جانب سے17.2ملین ڈالر کے چیک ترکش سفارتخانے کے ذریعے نیب کو موصول ہوگئے ہیں،ذرائع

کارکے کمپنی کی جانب سے17.2ملین ڈالر کے چیک ترکش سفارتخانے کے ذریعے نیب کو موصول ہوگئے ہیں،ذرائع ، فوٹو : ایکسپریس نیوز

نیب نے رینٹل پاورمنصوبے میں شامل غیرملکی کمپنی کارکے پر واجب الادا رقم وصول کرلی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے رینٹل پاور منصوبوں کیلئے دی گئی رقم وصول کرنے کے حکم کے بعد نیب نے کارکے کمپنی کے دو جہاز ایڈوانس لی گئی رقم کی ادائیگی تک روک لئے گئے تھے،جس کے بعد کارکے کمپنی کی جانب سے 17.2ملین ڈالر کے چیک ترک سفارتخانے کے ذریعے نیب کو موصول ہوگئے ہیں جبکہ متعلقہ بینک نے بھی مذکورہ رقم کی وصولی کی تصدیق کردی ہے۔


کارکے کمپنی کے 4 جہاز 3 برس قبل کراچی کے ساحل پر لنگر انداز ہوئے تھے۔ جن میں سے دو کوپہلے ہی جانے کی اجازت دیدی گئی تھی۔ جبکہ رقم ملنے کے بعد دیگر دو جہازوں کو بھی آئندہ ہفتے جانے کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کمپنی نے ان جہازوں کے ذریعے 320 میگا واٹ بجلی کی پیداوار کا دعویٰ کیا تھا تاہم یہ بجلی گھر 20 فیصد بھی بجلی پیدا نہیں کرسکے تھے۔
Load Next Story