بونیر خودکش دھماکے میں امن لشکر کے سربراہ سمیت 5 افراد جاں بحق 7 زخمی
خودکش دھماکے سے امن لشکر کے سربراہ فاتح خان سمیت 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
قومی وطن پارٹی کے رہنما اور امن لشکر کے سربراہ فاتح خان جونہی دفتر سے نکلے خودکش حملہ آور نے موٹر سائیکل ان کی گاڑی سے ٹکرا دی۔ دھماکے سے فاتح خان اور ان کے 2 محافظوں سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔
دھماکےسے فاتح خان کی گاڑی اور موٹر سائیکل بھی تباہ ہو گئی، پولیس نے دہشت گرد کے جسمانی اعضا قبضےمیں لے کر تحقیقات شروع کردی۔ دھماکے کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔