فلم ’’کھلاڑی 786‘‘ کی پرموشناکشے نے پاکستانی مداحوں کے دل جیتنے کی ٹھان لی

کھلاڑی 786‘‘ میں آسین، متھن چکرورتی، پاریش راول، ہمیش ریشمیا اور راج بابر بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

اکشے کمار 4 نومبر کو پاکستانی میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے اداکار اکشے کماراپنی نئی آنے والی فلم ''کھلاڑی 786'' کی پرموشن کیلئے 4 نومبر کو پاکستانی میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔



اکشے کمار نے پاکستان میں اپنے مداحوں کا دل جیتنے کی ٹھان لی ہے اور اس مقصد کیلئے انہوں نے اپنی نئی فلم ''کھلاڑی 786'' کی پرموشن کیلئے پاکستانی میڈیا کو بھی شامل کیا ہے۔ اکشے کمار4 نومبر کو ممبئی سے لاہور کےرائل پالم گالف اینڈ کنٹری کلب میں پاکستانی میڈیا سے براہ راست ویڈیو کانفرنس کریں گے۔ اس موقع پر اکشے کے ساتھ فلم کے دیگر اداکار بھی موجود ہوں گے۔


''کھلاڑی 786'' میں اکشے کمار کے علاوہ آسین، متھن چکرورتی، پاریش راول، ہمیش ریشمیا اور راج بابر اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

Load Next Story