یمن میں صدارتی محل کے قریب عدن کے گورنر پر قاتلانہ حملہ 6 فوجی ہلاک
خودکش حملہ آور نے صدارتی محل کے داخلی دروازے پر گورنر کے کانوائے کے قریب دھماکا کردیا۔
یمن کے صدارتی محل کے داخلی دروازے کے قریب گورنر کے کانوائے پر خود کش حملے میں گیٹ پر تعینات 6 فوجی ہلاک ہوگئے تاہم گورنر بال بال بچ گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کار میں سوار خود کش بمبار نے یمن کے صدر منصورہادی کے صدارتی محل کے داخلی دروازے کے قریب کاردھماکے سے اڑا دی جس کے نتیجے میں گیٹ پر تعینات 6 فوجی ہلاک او 6 زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق خود کش حملہ اس وقت کیا گیا جب عدن کے گورنر ایدرس الزبیدی کا قافلہ صدارتی محل میں داخل ہورہا تھا تاہم اس حملے میں گورنر بال بال بچ گئے جب کہ ان کے قافلے میں موجود 10 فوجی بھی زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں عرب اتحادی فوجوں کی کارروائیوں کے بعد صدر منصور ہادی کی حامی فوجیں حوثی باغیوں سے عدن کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی تھیں جس کے بعد صدر منصور ہادی نے واپس آکر صدارتی محل میں رہائش اختیار کرلی۔