کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن عوام کوشدید مشکلات کا سامنا
جامشورو سے آنے والی 500 کے وی کی لائن ہوا میں نمی کے باعث ٹرپ کر گئی، ترجمان کے الیکٹرک
شہرمیں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں علی الصبح بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث آدھے سے زیادہ شہر تاریکی میں ڈوب گیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث اولڈ سٹی ایریا، لیاری، شو مارکیٹ، رنچھوڑ لائن، گارڈن، لسبیلہ، گرومندو، شاہ فیصل، ڈرگ روڈ، قائد آباد، بلوچ کالونی، محمود آباد سمیت متعددوں علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
بجلی کی بندش کے باعث متاثرہ علاقوں میں پانی کی سپلائی بھی بند ہوگئی جب کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے نیپا کے قریب 72 انچ پائپ لائن پھٹ گئی جس سے سڑک پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ جامشورو سے آنے والی 500 کے وی کی لائن ہوا میں نمی کے باعث ٹرپ کر گئی ہے جس کے باعث بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ عملہ خرابی دور کرنے میں مصروف ہے جلد شہر کی بجلی بحال ہونا شروع ہو جائے گی۔