وقار یونس نے استعفیٰ دینے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سر پر ہے ایسے میں استعفیٰ دینے سے متعلق سوچ بھی نہیں سکتا، وقاریونس
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے استعفیٰ دینے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اس قسم کی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ میں نے استعفیٰٗ دینے سے متعلق سوچا اور نہ ہی ایسا کوئی بیان دیا لیکن افسوس کی بات ہے کہ میڈیا میں میرے استعفیٰ سے متعلق بے بنیاد خبریں چلا دی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ٹھیک ہے کہ ہم نیوزی لینڈ میں اس طرح پرفارم نہیں کر سکے جس طرح کرنا چاہیئے تھا لیکن اس وقت قومی ٹیم تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہی ہے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی سر پر ہے اسلئے استعفیٰ دینے سے متعلق سوچ بھی نہیں سکتا۔
واضح رہے کہ میڈیا میں اس قسم کی خبریں زیر گردش ہیں کہ وقار یونس اور معاون اسٹاف میں شامل مشتاق احمد اورگرانٹ فلاوربیٹنگ و بولنگ میں پلان کا میدان میں عمل درآمد نہ کرنے پر کھلاڑیوں سے خوش نہیں ہیں جب کہ ہیڈ کوچ نے ٹیم میٹنگ میں یہاں تک کہہ دیا کہ اگر کھلاڑی موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے تو ہم اپنے عہدے چھوڑنے کیلیے تیار ہیں۔