عدالت نے سانحہ صفورا کے سہولت کار کی ضمانت منظورکرلی
ملزم شیبا احمد کو کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہہ میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈیفنس سے گرفتار کیا تھا۔
KARACHI:
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ صفورا کے سہولت کار شیبا احمد کی ضمانت منظورکرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ صفورا کے سہولت کار شیبا احمد کے 2 لاکھ روپے کے عوض درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ شیبا احمد کو کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہہ میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈیفنس سے گرفتار کیا تھا۔
واضح رہے کہ 13 مئی کو کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں مسلح افراد نے بوہری برادری کی بس پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 45 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے تھے۔