ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز کی جوڑی نے آسٹریلین اوپن ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز کی جوڑی گزششتہ 35 میچوں سے ناقابل شکست رہی ہے

ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز کی جوڑی گزششتہ 35 میچوں سے ناقابل شکست رہی ہے، فوٹو اے ایف پی

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اور سوئس کی مارٹینا ہنگز نے اپنی حریف جوڑی کو ہرا کر آسٹریلین اوپن ٹینس ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

میلبرن کے میدان میں ومبلڈن کی فاتح جوڑی ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز نے اپنی حریف چیک ری پبلک کی جوڑی آندریا ہلاوا کوا اور لوسی ریڈیکا کو سخت مقابلے کے بعد 6-7 ، 3-6 سے شکست دے کر آسٹریلین اوپن کے خواتین کے ڈبلز ٹائٹل کا تاج بھی اپنے سر سجا لیا۔


کامیابی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ سال اب تک ناقابل فراموش رہا اور وہ چاہتی ہیں کہ یہ سال اسی طرح گزرے جب کہ مارٹینا ہنگز کے ساتھ کھیلنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے دوسری جانب مارٹینا نے ثانیہ مرزا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا شکریہ اگر ثانیہ آپ یہاں نہ ہوتیں تو وہ اتنی بڑی کامیابی حاصل نہیں کر پاتیں۔

ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز کی جوڑی گزشتہ 36 میچوں سے ناقابل شکست رہی ہے جو کہ ڈبلیو ٹی اے کی تاریخ میں کسی بھی جوڑی کا تیسرا بڑا ریکارڈ ہے جب کہ مسلسل36 میچز جیتنے کا دوسرا بڑا ریکارڈ بھی ہے، اس سے قبل یہ ریکارڈ مسلسل 44 میچ جیت کرجانا نووٹنا اور ہیلن سوکواکی جوڑی نے اپنے نام کیا تھا جب کہ مسلسل سب سے زیادہ 109 میچ جیتنے کا اعزاز مارٹینا اور پام شرائیور نے 1983 سے 1985 کے درمیان قائم کیا تھا۔

Load Next Story