کترینہ کیف چھوٹی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کے لیے بے تاب
سلمان خان کے شو بگ باس جانے کا تجربہ بہت شاندار تھا کیوں کہ ٹی وی ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہے، بالی ووڈ اداکارہ
بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف بڑے پردے پر کامیابیاں سمیٹنے کے بعد چھوٹی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کے خواب دیکھنے لگیں۔
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز2003 میں ریلیز ہونے والی فلم''بوم'' سے کیا جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں تاہم اب بالی ووڈ اداکارہ بڑے پردے پر شاندار کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد چھوٹی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کے لیے بے تاب ہیں۔
کترینہ کیف کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ سلمان خان کے شو بگ باس میں جانے کا تجربہ بہت شاندار تھا کیوں کہ ٹی وی ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہے جہاں وہ بھی کسی شو کی جیوری یا میزبانی کے فرائض سرانجام دینے کے لیے قسمت آزمائی کرنا چاہتی ہیں۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اپنے نئی آنے والی فلم ''فتور'' کی تشہیر کے لیے اپنے سابق محبوب سلمان خان کے رئیلٹی شو ''بگ باس9'' میں شریک ہوئیں تھیں۔