ایل ای ڈی لائٹس کے32امپورٹرزپرٹیکس چوری کاالزام ثابت

پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی نے20کروڑ33لاکھ چوری کی نشاندہی کی تھی

پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی نے20کروڑ33لاکھ چوری کی نشاندہی کی تھی فوٹو: فائل

کسٹمز کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی کے ایل ای ڈی لائٹس کی صفرشرح ڈیوٹی وٹیکسوں پرکلیئرنس کی نشاندہی کی رپورٹ متعلقہ ایڈجیوڈیکیشن کلکٹریٹ کوارسال کیے جانے کے بعد متعلقہ کلکٹریٹس متحرک ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ نے ایل ای ڈی لائٹس کے 32درآمدکنندگان کے خلاف کنٹراونشن رپورٹس متعلقہ ایڈجیوڈیکشن کلکٹریٹ کو ارسال کیں، کسٹمز ایڈجیوڈیکشن کلکٹریٹ نے ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمزکراچی کی کنٹراونشن رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات کی ۔


جس میں درآمدکنندگان پر عائد کیے جانے والے الزامات کو درست قراردیاگیا،دوسری جانب اپریزمنٹ ایسٹ، ویسٹ اورپورٹ قاسم کلکٹریٹس پر ایل ای ڈی لائٹس کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر قانون کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی وٹیکسوںکی وصولیاں شروع کردی ہیں جن سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کے اضافی ٹیکسوںکی وصولیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ محکمہ کسٹمز کی اس سخت حکمت عملی کے باعث ایل ای ڈی لائٹس کے متعدد درآمدکنندگان کی جانب سے واجبات کی ادائیگیوں کی رفتاربھی تیز ہوگئی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمز کراچی کی نشاندہی سے قبل درآمدکنندگان نے متبادل انرجی کے استعمال پر ڈیوٹی اورٹیکسوںکی رعایت کا غلط استعمال کرتے ہوئے کہ قومی خزانے کو20کروڑ33لاکھ کانقصان پہنچایا۔

ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی نے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف کیا تھا کہ درآمدکنندگان کی جانب سے مختلف واٹ پینل کی ایس ایم ڈی /ایل ای ڈیز درآمدکییں اوران پر کسٹمزڈیوٹی، سیلز ٹیکس اورانکم ٹیکس کے قانون میں موجود رعایت غلط طریقے سے حاصل کیں اور کسٹمز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اورانکم ٹیکس ایکٹ میں موجودقوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دی گئی رعایت کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا تھا۔
Load Next Story