ٹینرزکوچمڑا مصنوعات کی برآمد میں کمی پرتشویش
لیدرسیکٹرکیلیے بھی ری فنانس ریٹ3فیصد کیا جائے،گلزار فیروز،میگا لیدرشو کے موقع پرگفتگو
لاہورایکسپوسینٹر میں جاری دوسرے میگا لیدر شو 2016کے حوالے سے پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین گلزار فیروز نے بتایا کہ لیدر شو کے انعقاد کا مقصد بیرونی دنیا میں پاکستانی لیدر مصنوعات روشناس کرانا ہے۔
پاکستانی برآمدات میں لیدر انڈسٹری دوسرے نمبر پر ہے، گزشتہ سال لیدرایکسپورٹ1.2 ارب ڈالررہی جو پاکستانی برآمدات کا 5 فیصد ہے لیکن بدقسمتی سے لیدر انڈسٹری حکومتی ترجیحات میں شامل نہیں ۔انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران لیدر برآمد20 فیصد گر چکی ہے اور بین الاقوامی تجارت میں پاکستانی لیدرکا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لیدرسیکٹرکی مراعات میں اضافہ اور ٹیکسٹائل کی طرح ری فنانس ریٹ3فیصد کیا جائے، توانائی بحران ودیگر مسائل کے باعث پاکستان دیگر ممالک سے پیچھے رہ گیا ہے۔ واضح رہے کہ نمائش کا افتتاح وفاقی وزیر تجارت نے کیا ،اس موقع پرنائب صدر سارک چیمبر افتخار ملک، ٹی ڈیپ چیف ایس ایم منیر،صدر ایف پی سی سی آئی عبدالرئوف عالم بھی موجود تھے۔