پاک بھارت ویزا پالیسی معاہدے سے بزنس کمیونٹی مطمئن

کاٹی کے رہنمائوں نے کسٹم اورسرٹیفکشن کے حوالے سے تین معاہدوں کی منظوری کے فیصلے کا بھی خیرمقدم کیا

کاٹی کے رہنمائوں نے کسٹم اورسرٹیفکشن کے حوالے سے تین معاہدوں کی منظوری کے فیصلے کا بھی خیرمقدم کیا. فوٹو فائل

پاکستان اور بھارت کے درمیان آزاد ویزا پالیسی معاہدے پر تجارتی وصنعتی حلقوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل دورانیے کے بعددونوں ممالک کے درمیان لبرل ویزا پالیسی کی بدولت پاک بھارت تعلقات مزید خوشگواراورمستحکم ہوں گے۔


کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، کاٹی کے چیئرمین زبیر چھایا، وائس چیئرمین نیاز احمد، نجم العارفین اور آل کراچی انڈسٹری الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان 38 سال پرانی فرسودہ ویزا پالیسی تھی لیکن حال ہی میں نئی آزاد ویزا پالیسی دونوں ممالک کی نہ صرف عوام بلکہ تاجروں وصنعتکاروں کو قریب لانے میں معاون ثابت ہوگی کیونکہ نئی پالیسی کے تحت ویزے کے خواہشمندوں کو درخواست دینے کے بعد 45دن کے اندر یقینی بنیادوں پرویزا جاری کردیا جائیگا، نئی ویزاریجیم کے تحت 3 کے بجائے 5 شہروں میں آمدورفت کی اجازت مل سکے گی۔

کاٹی کے رہنمائوں نے کسٹم اورسرٹیفکشن کے حوالے سے تین معاہدوں کی منظوری کے فیصلے کا بھی خیرمقدم کیا اور کہاکہ اس ضمن میں ایس ایم منیر کی کوششیں قابل ذکر ہیں جنہوں نے پاک بھارت تاجروںو صنعتکاروں کی تنظیموں کے درمیان قریبی روابط کو فروغ دیا۔
Load Next Story