آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ریفرنڈم کرانے کی درخواست دائر
موجودہ داخلی و خارجی حالات کے پیش نظر جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع دی جائے، درخواست میں موقف
سپریم کورٹ میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پرعوامی ریفرنڈم کرانے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ریفرنڈم کرانے کی درخواست محمود اخترنقوی کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں صدرمملکت ، وزیراعظم، وزارت دفاع، قانون، داخلہ اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ سابق آرمی چیف اشفاق پرویزکیانی کی مدت ملازمت میں بھی توسیع دی گئی، موجودہ داخلی و خارجی حالات کے پیش نظرجنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع دی جائے، سپریم کورٹ اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع کا ریکارڈ اورنوٹی فکیشن بھی طلب کرے اورالیکشن کمیشن آف پاکستان کو جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر ریفرنڈم کرانے کا حکم دیا جائے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل سپریم کورٹ میں موجودہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے بھی درخواست دائر کی گئی ہے۔