منتخب کریں پوسٹس اپنی نیوزفیڈ کواپنی پسند کے مطابق بنائیں

موبائل ڈیوائس پر فیس بک کی پسندیدہ پوسٹس کا انتخاب اور بھی آسان ہے۔

موبائل ڈیوائس پر فیس بک کی پسندیدہ پوسٹس کا انتخاب اور بھی آسان ہے۔فوٹو: فائل

ہوسکتا ہے کہ آپ اس اہم حقیقت سے واقف نہ ہوں کہ جب آپ فیس بک کی نیوزفیڈ دیکھتے ہیں تو آپ کو تاریخ وار یا وقت کی ترتیب کے مطابق سائٹ پر آنے والی نئی پوسٹس اور آپ کی فرینڈ لسٹ میں شامل افراد کے لائیک کیے گئے پیجز ایف بی آپ کو نہیں دکھاتی۔

اس کے برعکس یہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ایک algorithm استعمال کرتے ہوئے آپ کو صرف وہ پوسٹس دکھائی ہیں جو اس کے خیال میں آپ دیکھنا چاہتے ہیں۔اگر آپ اپنی نیوز فیڈ پر مکمل کنٹرول چاہتے اور اپنی خواہش اور پسند کے مطابق پوسٹس دیکھنے کے متمنی ہیں تو اس کے لیے ایک راستہ موجود ہے، جو یقینی بنادے گا کہ آپ اپنے پسندیدہ افراد کی پوسٹس اور پیجز اپنی نیوز فیڈ میں سرفہرست دیکھ پائیں۔ یہ سہولت آپ اپنے کمپیوٹر کے ساتھ اسمارٹ فون پر بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

٭کمپیوٹر پر:اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے کہ آپ کون سی پوسٹس سب سے پہلے دیکھنا چاہتے ہیں، آپ اپنی فرینڈ لسٹ میں شامل اپنے پسندیدہ شخص کے پروفائل پر جائیے۔ وہاں آپ کو اس دوست کے نام اور اس کے کور فوٹو کے ساتھ ہی ''فالوانگ'' کا بٹن نظر آئے گا۔ اس بٹن کو کلک کریں، اس کے بعد ''سی فرسٹ'' کا آپش سلیکٹ کریں۔


اگر آپ اپنی نیوزفیڈ میں لائیک کیے جانے والے پیجز اور برانڈز کو سب سے پہلے دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں تو اس کے لیے اس پیج پر جائیے جس سے آپ کو دل چسپی ہے۔ اس پیج پر موجود لائیک کے بٹن پر کلک کیجیے۔ پھر ''پوسٹس ان نیوز فیڈ'' کے آپشن پر کلک کیجیے۔ وہاں موجود ''سی فرسٹ'' پر کلک کیجیے۔

اور پھر ان کی گئی تبدیلیوں کو سیوو کرنا ہوگا۔ اس عمل کے بعد جس پیج یا برانڈ کو آپ نے منتخب کیا ہے اس کی پوسٹس آپ کی نیوز فیڈ میں سب سے پہلے جگہ پائیں گی۔ اس کارروائی کے بعد جن افراد اور پیجز کے لیے آپ نے ''سی فرسٹ'' کا آپشن استعمال کیا ہے، وہ آپ کی نیوزفیڈ میں سب سے اوپر ایک چھوٹے سے نیلے ستارے کے ساتھ نظر آیا کریں گی۔

٭اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ پر: موبائل ڈیوائس پر فیس بک کی پسندیدہ پوسٹس کا انتخاب اور بھی آسان ہے۔ اپنے موبائل پر فیس بک ایپلی کیشن کھولیں۔ اس دوست کے پیج پر جائیں جس کی پوسٹس آپ کو پسند ہیں۔ فالوانگ پر کلک کریں اور بھی سی فرسٹ سیلیٹ کرلیں۔ فیس بک کے ڈیسکٹوپ ورژن کے برعکس موبائل پر پسندیدہ پیجز کو نیوزفیڈ میں سرفہرست لانے کا طریقہ بھی یہی ہے۔ پیج پر جائیے۔ پہلے فالوانگ اور پھر سی فرسٹ سیلیکٹ کیجیے۔ لیجیے آپ اپنی پسندیدہ نیوزفیڈ کے حصول میں کام یاب ہوگئے۔

٭فضول پوسٹس سے نجات:اگر آپ اپنی نیوزفیڈ میں آنے والی ان پوسٹ سے پریشان ہیں، جنھیں آپ دیکھنا نہیں چاہتے، تو آپ کی یہ پریشانی پوسٹس کے انتخاب کے عمل کے ساتھ ختم ہوئی۔ اب جن پیجز کو آپ نے سی فرسٹ کے طور پر منتخب کیا ہے ان کی پوسٹس آپ کی نیوزفیڈ میں سرفہرست ہوں گی اور یوں آپ کو فضول پوسٹس دیکھنے سے نجات مل جائے گی۔
Load Next Story