اے این پی دفتر پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کے باوجود کراچی بد امنی کا شکار ہے، اورنگ زیب

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کے باوجود کراچی بد امنی کا شکار ہے، اورنگ زیب. فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر اورنگ زیب خان نے کراچی میں بد امنی کے واقعات اور اے این پی کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت انتخابات قریب ہونے کے باوجود شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور دفاتر پر حملوں کا نوٹس نہیں لے رہی۔


کراچی شہر میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری کے باوجود خونی کھیل کھیلا جا رہا ہے حکومت لوگوں کی جان اور سیاسی پارٹیوں کے دفاترکے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اے این پی امن پر یقین رکھتی ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ پارٹی کے دفاتر پر حملے ہوں، کارکنان کا قتل ہو اور ہم خاموش رہیں۔ انھوں نے صوبائی و وفاقی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ اے این پی کے دفتر پر حملہ کرنے والوںکو گرفتار کیا جائے اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔
Load Next Story