ضلع بدین میں سر آغا خان کی 125 ویں سالگرہ منائی گئی

تحریک میں اہم کردار ادا کرنے والےسرسلطان محمدشاہ (سرآغا خان) کی 125 ویں سالگرہ ضلع بدین کے مختلف علاقوں میں منائی گئی۔

تحریک میں اہم کردار ادا کرنے والےسرسلطان محمدشاہ (سرآغا خان) کی 125 ویں سالگرہ ضلع بدین کے مختلف علاقوں میں منائی گئی۔ فوٹو: وکی پیڈیا

مسلم لیگ کے پہلے صدر اور پاکستان کی آزادی کی تحریک میں اہم کردار ادا کرنے والے سر سلطان محمد شاہ (سر آغا خان) کی 125 ویں سالگرہ ضلع بدین کے مختلف علاقوں میں منائی گئی۔


اس موقع پر آغا خان یوتھ اینڈ اسپورٹس بورڈ کمیٹی تلہار نے ایک تقریب منعقد کی جس میں سر آغا خان کی قیام پاکستان کے لیے جدوجہد پر روشنی ڈالی گئی۔ سر آغا خان 1906ء میں پاکستان مسلم لیگ کے پہلے صدر منتخب ہوئے جبکہ 1920ء میں علی گڑھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہوگئے۔ سر آغا خان نے مسلمانوں کی تعلیم کے لیے بھی تاریخی کردار ادا کیا، ان کی کاوشوں سے مسلمان کی پہلی یونیورسٹی علی گڑھمیں قائم ہوئی جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو علم کی روشنی سے مالا مال کیا۔
Load Next Story